the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امریکا میں دستاویزات نہ ر کھنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جس میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور امیگریشن حکام کی جانب سے امریکا کی 6 ریاستوں میں چھاپے مار کر سینکڑوں تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 لاکھ تارکین کو امریکا سے نکالنے



کا کہا تھا۔ دوسری جانب امریکا میں 7 مسلم ممالک پر سفری پابندی کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، ججوں کو دھمکیاں ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر کے پولیس کی پٹرولنگ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فیڈرل ایپلیٹ کورٹ نے 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان ممالک پر پابندی کے فیصلے کی معطلی کو بحال رکھا تھا جس پرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز لہجے میں اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.